Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور:  نیب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں مزید ? دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔ ذرائع کے مطابق جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر خواجہ برادران کو لاہور کی احتساب عدالت میں دوبارہ پیش کیا۔ اس دوران سماعت میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی گئی۔
دوران سماعت خواجہ برادران کے وکلا نے نیب پراسیکیوٹر کی درخواست کے خلاف دلائل دیئے تاہم فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کو مزید 7 دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔ فاضل جج نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ خواجہ برادران کو 2 فروری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
 

شیئر: