Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی ہال مالکان کی ہڑتال شروع

کراچی:  شادی ہال مالکان نے کل اتوار سے اپنے شادی ہالز بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والی تقاریب منسوخ سمجھی جائیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں شادی ہال مالکان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے مرکزی دفتر سوک سینٹر کے باہر دھرنا شروع کردیا ہے۔ اس دوران مالکان اور ملازمین نے قانونی کمرشل شادی ہالز کو غیر قانونی قرار دینے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شادی ہال مالکان کا موقف ہے کہ ایس بی سی اے نے ہال منتقل کرنے کے لیے 3 دن کا نوٹس دیا ہے ہم کہاں کام کریں؟ مالکان نے احتجاجاً کل سے شادی ہال بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والی تقاریب منسوخ سمجھی جائیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم پر ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹس پر قائم شادی ہالز کو نوٹس دینے کی کارروائی تیز کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے 28 جنوری سے شادی ہالز کے خلاف آپریشن شروع کرے گی اور اس سلسلے میں ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں پلاٹس کی کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں کارساز، شاہراہ فیصل، راشد منہاس پر قائم تمام شادی ہالز اور کنٹونمنٹ ایریاز میں تمام سینما گھروں، کمرشل پلازے اور مارکیٹس گرانے کا حکم دیا ہے ۔

شیئر: