لاہور: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ 15 فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرد موبائل فونز بلاک کردیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کسٹمز ڈے کی مناسبت پر لاہور میں واہگہ بارڈر پر تقریب سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ملک کو اسمگلنگ فری بنانے کے حوالے سے حکومت نے اقدامات کیے ہیں۔
نجی ٹئ وی کے مطابق وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ منی بجٹ اصلاحات کے لیے لایا گیا ہے۔ بجٹ اصلاحات سے لوگوں کو ریلیف ملے گا، اس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، اس سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ موبائل فون رجسٹریشن میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی۔ 15 فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دیے جائیں گے ، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے جلد نکل جائیں گے ۔