پاک وہند میں فوری مذاکرات ممکن نہیں،اجے بساریہ
اسلام آباد... پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ ہند میں انتخابات کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان فوری مذاکرات ممکن نہیں۔پاکستان اور ہند کے درمیان آپریشنل رابطے جاری ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اجے بساریہ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات سے قبل اعتماد کی بحالی نا گزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری نے رواں سال نومبر میں آپریشنل ہونا ہے۔ زیرو پوائنٹ پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔ بنیادی نکات پر اتفاق رائے موجود ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ واٹر کمیشن کا پاکستانی وفد اتوار کو ہند کا دورہ کرےگا۔