آسٹریلین اوپن: ناومی اوساکا نے مسلسل دوسرا گرینڈ سلا م ٹائنل جیت لیا
میلبورن: جاپان کی ٹینس کھلاڑی ناومی اوساکا نے پہلا آسٹریلین اوپن اور مسلسل دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا جبکہ وہ بر اعظم ایشیا کی پہلی نمبر ون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔ میلبورن میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں ناومی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو 7-6 5-7 6-4سے ہرایا۔ ان دونوں کا مقابلہ 2گھنٹے 17منٹ جاری رہا جس کے دوران دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد میچ میں واپس آتے ہوئے جاپانی کھلاڑی نے تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ جیت کر مسلسل دوسرا گرینڈسلام ٹائٹل اپنے نام کیا۔ناومی نے گزشتہ سال کا آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن بھی جیتا تھا۔اس طرح وہ سیرینا ولیمز اور کم کلسٹرز کے بعد یہ منفرد کارنامہ انجام دینے والی تیسری خاتون ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں۔ناومی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹس میں یہ فائنل جیتنے کا موقع ملا لیکن پیٹرا کویٹووا نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی اور جاپانی کھلاڑی دوسرے سیٹ کے دوران 3 میچ پوائنٹ ملنے کے باوجود موقع سے فائدہ نہ اٹھا پائیں تاہم انہوں نے تیسرے سیٹ میں نسبتاً آسانی سے فتح حاصل کی اور فائنل بھی اپنے نام کرلیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں