Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل نڈال اور ناومی اوساکا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

  میلبورن: ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال پانچویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ویمنز سنگلز کا سیمی فائنل جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کے بعد جاپان کی ناومی اوساکا نے بھی سیمی فائنل جیت لیا ، دونوں کا فائنل میں آمنا سامنا ہوگا۔ ناومی اوساکا کے پاس مسلسل دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ وہ گزشتہ سال کا آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن جیت چکی ہیں جبکہ ان کی حریف پیڑا کویٹووا پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیلیں گی۔ مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 2رافیل نڈال نے دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر کو ٹورنامنٹ سے آوٹ کرنے والے نوجوان یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2,6-4 6-0سے ہرایا ۔ 32سالہ نڈال نے20سالہ اسٹیفانوس پر واضح کردیا کہ ابھی اسے بہت کچھ سیکھنا ہے ۔فائنل میں نڈال کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کے فاتح نوواک ڈوکووچ یا لوکاس پولی سے ہوگا۔خواتین کی سنگلز سیمی فائنلز کے دوران جاپانی کھلاڑی ناومی اوساکا نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 6-2, 4-6, 6-4سے113منٹ کے مقابلے کے بعد ہرایا۔ اوساکا کے پاس موقع ہے کہ یو ایس اوپن کے بعد وہ مسلسل دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیں جس کے لئے انہیں جمہوریہ چیک ہی کی پیٹرا کویٹووا کو ہرانا ہوگا۔پیٹرا کویٹووا نے امریکی کھلاڑی ڈینیلی کولنز کا فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا اور اسٹریٹ سیٹس میں 7-6اور 6-0 سے جیت کر خود بھی پہلی بار اس گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ ڈینیلی کولنزاپنے کیریئر میں اس سے پہلے کبھی کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ سے آگے نہیں بڑھی تھیں اور اس مرتبہ ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے فائنل میں پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: