کرکٹ کپتان سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی لگا دی ہے۔ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل فیلکوا پر کھیل کے دوران اپنی بے بسی کو سامنے رکھتے ہوئے ایک ایسا جملہ کس دیا تھا جسے نسلی تعصب کا رنگ دیا گیا۔ اس تناظر میں آئی سی سی نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر آئندہ 4 میچز کی پابندی عائد کردی جس کے بعد وہ آج کے جاری میچ میں شریک نہیں ہیں ، چوتھے ون ڈے کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں افسوسناک واقعہ کے بعد انہیں قیادت سونپی گئی تا ہم انہوں نے مزید بات کرنے سے معذرت کرلی ۔سرفراز احمد آخری ون ڈے کے علاوہ ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بھی 2 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کی بیٹنگ کے دوران ایک ایسا جملہ کہا جو انہوں نے سنا بھی نہیں اور بعد ازاں انہیں پتہ چلنے پر سرفراز احمد کی معذرت بھی قبول کر لی تھی اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے بھی معذرت قبول کرتے ہوئے معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی تھی ۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنا کام دکھاتے ہوئے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی لگادی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں