Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں چرچ کے اندر دھماکے، 27 ہلاک

منیلا...فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے اندر یکے بعد دیگرے2 دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 77 زخمی ہوگئے۔ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔فلپائنی پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھما کہ چرچ میں اس وقت ہوا جب لوگ عبادت میں مصروف تھے۔ اس سے کچھ لوگ زخمی ہوئے اور بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ باہر نکلنے کے لئے بھاگنے لگے۔ سیکیورٹی اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو مرکزی دروازے پر دوسرا دھما کہ ہوا۔ اس میں ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاک اور زخمیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق دوسرا بم چرچ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر: