کراچی :ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی کامیابی
کراچی...کراچی کے حلقے پی ایس 94 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم نے کامیابی حاصل کی۔ 146 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے سید ہاشم رضا 21537ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے اشرف قریشی 8978 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقے میںضمنی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔یہ نشست ایم کیوایم کے رکن اسمبلی محمدوجاہت کے انتقال کے بعدخالی ہوئی تھی۔