واشنگٹن۔۔۔افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادنے کہاہے کہ دوحہ میں ملاقاتیں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ تعمیری رہیں ، ابھی کئی معاملات پر کام کرنا باقی ہے ۔ افغانوں کے مابین بات چیت اور جامع جنگ بندی پر اتفاق رائے تک کچھ بھی طے نہیں ہوگا۔ایک بیان میں زلمے خلیل زادنے کہا کہ بنیادی معاملات پر اہم پیش رفت ہوئی۔مذاکرات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جلد دوبارہ بات چیت کا آغاز کریں گے۔ جب تک سب باتوں پر اتفاق نہیں ہو جاتا کچھ بھی منظور نہیں ہوگا ۔سب باتوں پر اتفاق میں افغانوں کے مابین مذاکرات اور جامع جنگ بندی شامل ہے۔