چین اور امریکہ میں تجارتی مذاکرات کا نیا دور
واشنگٹن۔۔۔امریکہ اور چین کے حکومتی اہلکار تجارتی تنازعے کو حل کرنے کی ایک اور کوشش میں نیا مذاکراتی دور آئندہ ہفتے کے دوران شروع کریں گے۔مذاکرات میں شرکت کے لیے30 رکنی چینی وفد امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ چکا ہے۔ وفد کی قیادت چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی کر رہے ہیں۔ امریکی دورے کے دوران وزیر خزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک پہلی مارچ سے قبل تجارتی تنازعے کو حل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ یہ ڈیڈ لائن گزشتہ برس نومبر میں جی ٹوئنٹی کی سمٹ کے حاشیے میں امریکی و چینی صدور کی ملاقات کے دوران طے کی گئی تھی۔