ریاض۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ نے آن لائن تابعین کے سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کردی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سفر کا اجازت نامہ ابشر سے حاصل کیا جاسکے گا۔ یہ ایک اور اس سے زیادہ مرتبہ سفر کیلئے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس میں سفر کی شروعات اور واپسی کی تاریخ تحریر کرنا ہوگی جبکہ ان ممالک کے نام بھی تحریر کرنا ہونگے جہاں کا وہ سفر کرسکے گا۔ سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے ” ابشر“میں اپنا اندراج کرا لیں۔