Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان معاشی خوشحالی کے سفر چل پڑا

کراچی ( صلاح الدین حیدر) پاکستان کافی عرصے سے معاشی بدحالی کا شکار رہا ہے۔عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے کئی ایک مسائل سے نکل چکا ۔ اب خوشحالی کے سفر پر چل پڑا ہے لیکن ہنوز دلی دور است۔ بالکل صحیح، جہاں گزشتہ حکومتیں جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو بے وقوف بناتی رہی ہوں وہاں نئی حکومت کے لئے بیرون ممالک میں اچھا خاصا خیرسگالی کا جذبہ موجزن ہو چکا ہے۔
یہ محض الفاظ نہیں، اعداد شمار اس کی گواہی دیتے ہیں۔ سعودی عرب نے وعدے کے مطابق 3 ارب ڈالر پاکستانی خزانے میں جمع کروا دیئے ۔ اسٹیٹ بینک نے اس کی تصدیق کردی ۔ متحدہ عرب امارات نے ابھی ایک ارب ڈالر سے ابتدا کی ہے۔ عرب ممالک نے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع کردی ۔ وہیںبین الاقوامی مالیاتی ایجنسیوں نے بھی پاکستان کو امداد دینے کی پیشکش کی ہے۔ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں۔ عمران کی اپنی شخصیت اور ایمانداری، قومی خدمت کا جذبہ ہر جگہ تسلیم کیا جارہا ہے۔ بیرونی ممالک، خاص طور پر مغربی دنیا میں کسی بھی قسم کی امداد ان کے عوام کے ٹیکسوں کی مدد سے دی جاتی ہے۔ جب یہ ممالک اسے برباد ہوتا ہوادیکھتے ہیں تو اپنا ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔ یہی کچھ ہوتا رہا ہے پچھلی کئی دہائیوں سے۔ آصف زرداری اور شریف برادران کے دور حکومت میں کرپشن کا عنصر نمایاں تھا۔ اسی لئے عالمی بینک، آئی ایم ایف اور دوسرے ادارے پاکستان کو امداد دینے سے جھجکتے تھے لیکن اب صورت حال میں بڑی حد تک تبدیلی آئی ہے۔ دنیا کو پاکستان پر اعتماد نظر آنے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت دوسری مرتبہ پٹرول کی قیمت کم کرنے پر آمادہ نظر آتی ہے۔ پٹرول کی قیمتیں کم کرنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوجائے گی۔ اشیائے خوردونوش سستی ہونا شروع ہوں گی۔ یہی نہیں عالمی بینک پاکستان میں سستے گھر بنانے کیلئے 58 ملین ڈالر دے چکا ہے۔ مزید 78 ملین ڈالر جلد آجائیں گے۔ پاکستان مورگیج فنانس کمپنی، جو کہ اس قسم کی رقم نجی بینکوں کے ذریعے عوام میں تقسیم کرتی ہے، اسکے چیف ایگزیکٹیو مدثر خان کے مطابق رقم کی ترسیل بینکوں کو شروع ہوگئی ۔ عمران خان کے وعدہ پر عمل درآمد شروع ہوگیاکہ وہ 5سال میں 50 لاکھ گھر کم آمدنی والے لوگوں کو بناکر دینگے۔ حکومت کو چاہیے کہ اپنے کارناموں کی باقاعدہ تشہیر کرے تاکہ ناقدوں کا منہ بند ہوسکے۔

شیئر: