Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80سال بعد طیارہ حادثے کا سراغ

بوکا آئی لینڈ۔۔۔ فضائی حادثات اب کم ہوتے جارہے ہیں مگر اسکا سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے کہیں نہ کہیں سے طیاروں کے حادثات کی خبریں آتی رہتی ہیں جن میں سے بعض تباہ شدہ طیاروں کا سراغ مل جاتا ہے اور بعض کا سراغ لگانے کی ساری کوششیں ناکامی سے دوچار ہوتی رہتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ اب سے کوئی 80سال قبل بوکا آئی لینڈ کے قریب حادثے سے دوچار ہوجانے والے طیارے کے پیش آیا تھا اور پھر کوئی سراغ نہیں مل پارہا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ امکانی طور پر حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ امیلیا اور فریڈ نامی 2افراد چلا رہے تھے جو ہواباز تھے۔ یہ حادثہ بحر اوقیانوس پر پیش آیا تھا اور اب غوطہ خوروں نے پاپوا نیو گنی کے اس جزےرے میں 100 نیچے پانی سے ایک بڑا شیشے کا ٹکڑا برآمد کیا ہے۔ جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ اسی لاپتہ طیارے کا شیشہ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ شیشہ صحیح رہنمائی کرے تاہم اس سراغ تک پہنچنے کیلئے بالشیولی نامی ایک ایوی ایشن رپورٹر کو 13سال امکانی جائزے کے لئے جائے حادثہ پر صرف کرنا پڑے۔ اب وہ اس پورے واقعہ کی فلم بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے فنڈ اکٹھا کررہے ہیں۔
 
 

شیئر: