ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کی دعوت ولیمہ
لاہور: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے رکن عثمان صلاح الدین کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ مقامی فارم ہاوس میں شیڈول ولیمے کی تقریب میں دولہا عثمان صلاح الدین نے بلیو رنگ کا ٹو پیس جبکہ دلہن صبا نے گرے رنگ کا عروسی جوڑا ملبوس کر رکھا تھا۔ تقریب میں ٹیسٹ کرکٹرز سلمان بٹ، کامران اکمل، سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر میاں اسلم اور قریبی رشتہ دار وں نے شرکت کی۔ فارم ہاوس کے ایک حصے میں عثمان صلاح الدین کی سرفراز احمد، یونس خان سمیت ساتھی کرکٹرز اور ایوارڈز پر مشتمل تصاویر کی گیلریز بھی بنائی گئی تھی۔ عثمان صلاح الدین کے نکاح کی تقریب 21 جنوری کو کراچی میں ہوئی تھی۔عثمان صلاح الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ شادی ان کیلئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوگی اور وہ کرکٹ کے عالمی میدانوں میں پہلے سے بھی زیادہ عمدہ کارکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں