Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہیر عباس کو پشاور زلمی کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

پشاور:پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپیئن فرنچائز پشاور زلمی نے سابق کپتان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر ظہیر عباس کومسلسل دوسرے سال بھی پشاور زلمی کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ظہیر عباس کے صدر منتخب ہونے پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس پاکستانی کرکٹ کا عظیم نام ہے اور ان کے تجربے سے ٹیم کو مدد ملے گی۔ ظہیر عباس نے بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا اور امید ہے کہ پشاور زلمی ان کی قیادت اور ان کے تجربے سے مدد حاصل کرے گی۔ جاوید آفریدی کے علاوہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ہیڈ کوچ محمد اکرم نے ظہیر عباس کے ایک مرتبہ دوبارہ ٹیم کا صدر منتخب ہونے پر انہیں خوش آمدید کہا۔دونوں کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ظہیر عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی بھی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 5 ہزار 62 رنز جبکہ ون ڈے کیریئر کے دوران 2 ہزار572 رنز اسکور کئے۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: