Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: دولہا اور باراتیوں پر حملہ، دلہن کے زیورات لوٹ کر فرار

میرٹھ۔۔۔اتر پردیش میں ضلع میرٹھ کے علاقے بھاونپور سے باغپت واپس جانیوالی سافٹ ویئر انجینیئر کی بارات پر درجن بھر نوجوانوں نے معمولی کہا سنی کے بعد حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے باراتیوں اور دولہا پر لاٹھی ڈنڈوں اوردھار دار آلے سے وار کرکے شدید زخمی کردیا، دلہن کے ساتھ بھی چھیڑخوانی کی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں نے جم کر ہنگامہ برپا کیا۔مختلف تھانوں کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرحالات کو کنٹرول کیا۔پولیس نے دلہن کے بھائی گورو شرما کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاداب ، شہباز ، بہادر ، عمران ، کامران، ندیم اور یوسف کو گرفتارکرلیا ۔ بارات پر حملے کی خبر سن کر ہندو تنظیموں کے مختلف رہنما بھاون پور تھانہ پہنچ کر ہنگامہ برپا کردیا۔ میرٹھ کرائم برانچ کے ایس پی ڈاکٹر بی پی اشوک کے مطابق 7افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 50سے 60افراد کیخلاف کیس درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-- - - -  -اتراکھنڈ: جیپ300میٹر گہری کھائی میں جاگری،8افرادہلاک

شیئر: