Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام گڑھ اسمبلی نشست کیلئے ووٹنگ کا آغاز

الور ۔۔۔راجستھان کےضلع الور کی رام گڑھ اسمبلی سیٹ کیلئے پیر کو ضمنی انتخاب کاآغاز ہوا۔علاقے میں ڈھائی ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے-2لاکھ 35ہزارسے زائد ووٹرزکانگریس امیدوار صفیہ خان، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سکھونت سنگھ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے جگت سنگھ سمیت 20 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔الیکشن افسر پنکج شرمان نے بتایا کہ شدید سردی کی وجہ سے صبح پولنگ سست رہی لیکن بعد میں ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور 12بجے تک 29 فیصد سے زائدووٹ ڈالے گئے۔ ووٹوں کی گنتی31 جنوری کو ہوگی۔واضح ہوکہ گزشتہ سال7 دسمبر کو ہونیوالے15ویں اسمبلی انتخابات سے قبل رام گڑھ اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی امیدوار لکشمن چودھری کی موت کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -یوپی: دولہا اور باراتیوں پر حملہ، دلہن کے زیورات لوٹ کر فرار

شیئر: