اتراکھنڈ: جیپ300میٹر گہری کھائی میں جاگری،8افرادہلاک
چنپاوت۔۔۔مرتولی سے رامشیور جانیوالی جیپ ٹنک پور پتھورا گڑھ شاہراہ پر بسونی موڑ پر300میٹر گہری کھائی میں جاگری۔اس حادثے میں 8افراد ہلاک ہوگئے ۔ڈرائیور سمیت 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2زخمیوں کو لوہا گھاٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی موت ہوگئی۔سربراہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آر پی کھنڈوری نے بتایاکہ 4زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے دہرا دون منتقل کیا گیا جبکہ 2ایمبولینس کے ذریعے ہلدوانی سوشیل تیواری اسپتال پہنچادیئے گئے۔ حادثے میں 11افراد شدید زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور انتہائی جدوجہد کے بعد لاشیں گہری کھائی سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔پولیس سربراہ دھریندر گونجیال نے بتایا کہ شدید برفباری اور راستہ ناہموار ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے مرنیوالوں کے لواحقین کو ایک ، ایک لاکھ روپے بطور امداد پیش کرنے کا اعلان کیا۔ ضلع افسر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔