Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلیکسی ایم سیریز کے اسمارٹ فون لانچ

سامسنگ کمپنی کی جانب سے گیلکسی ایم 10 اور گیلکسی ایم 20 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔  دونوں اسمارٹ فونز میں انفینیٹی وی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ایم 10 میں 6.2 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2/3 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ گیلیکسی ایم 20 میں 6.3 انچ ڈسپلے ، ایکسینوس 7904 پروسیسر ، 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی پشت پر 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ سنسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 5000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ گلیکسی ایم 10 کی ابتدائی قیمت 7990 ہندوستانی روپے اور ایم 20 کی قیمت 10990 روپے ہے۔
 

شیئر: