ٹویٹر میں اوریجنل ٹویٹر فیچر پیش
نفرت انگیز معلومات اور منفی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹویٹر کی جانب سے اوریجنل ٹویٹر فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے کسی بھی وائرل ٹویٹ ، ٹرینڈ یا ویڈیو کو سب سے پہلے ٹویٹ کرنے والے کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ فیچر کے ذریعے اس بات کا پتہ لگانا بھی ممکن ہوگا کہ ٹویٹ جس اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے وہ اصلی ہے یا جعلی۔ ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق اگرچہ یہ فیچر ہر طرح کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے گا، تاہم جو اکاؤنٹس تصدیق شدہ ہیں ان کی جانب سے ٹرینڈ شروع کیے جانے یا کسی بھی حوالے سے ٹوئیٹ کیے جانے کا پتہ لگانا انتہائی آسان ہوگا۔ ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق فیچر سے سیکیورٹی اداروں کو معاونت ملے گی اور غلط خبروں کو پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ فیچر کو فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے مخصوص صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم کچھ عرصے بعد اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔