Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو تشدد کیخلاف برسرپیکار ہیں، احمد عبدالکریم

مکہ مکرمہ ( محمد عامل عثمانی) ہمارا مشن امریکہ اور بنگلہ دیش میں غربت، بے روزگاری، نا انصافی، بچوں اور خواتین کے خلاف بد عنوانیوں اور گھریلو تشدد کے خلاف جنگ کرنا ہے۔ پہلی منصوبہ بندی بنگلہ دیشی محصورین کے کیمپوں میں کام کرنا ہے۔فرےنڈز آف ہیومیونٹی کے صدر احمد عبدالکریم ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔انھو ں نے بتایا کہ یہ سو فیصدفلاحی ادار ہ ہے جسکا مرکز شکاگو ہے ۔ ہم نے اس ادارہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منظم کررکھا ہے جسمیں امریکہ کی ایک بہترین ٹیم شامل ہے اور خاص بات یہ ہے کہ یہ ساری ٹیم سوفیصد بلا معاوضہ کام کرتی ہے ۔ 

شیئر: