Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حبیب مشتاق کی منگنی کی مناسبت سے عشائیہ

    تبوک ( طارق نورالہٰی)حبیب مشتاق کی منگنی کی مناسبت سے انکے بڑے بھائی محمد جمیل و احباب کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی سینٹر تبوک کے استاذ ظفر عدیل نے حاضرین سے دینی موضوع پر موثر خطاب کیا۔ ابو صفی الرحمن نے منگنی کی مناسبت سے مبارکباد کیساتھ ساتھ پردیس میں پاکستانی بھائیوں کے مل کر خوشیاں باٹنے کے معاشرتی رواج کو بہت خوش آئند قرار دیا۔ محفل میں شیخ ظفر عدیل، ابو صفی الرحان ، انجینیئر عثمان عسکری، حاجی محمد یعقوب،عمیر ، حافظ جمیل ، عبیداللہ، عبدالواحد سبحانی، ندیم اقبال، عابد سیالوی، حاجی عتیق ، امجد ھندی ،عابدحسین ، ساجد، ابو بکر، عبداللہ، وسیم اقبال و دیگر احباب شریک تھے ۔ تقریب کے اختتام پر لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع اور دعائے خیر کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے، نعیم الحق

شیئر: