Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز میں ہند کی ناقابل شکست کامیابی

ماونٹ مانگا نوئی:ہندوستانی ٹیم نے 5ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر ناقابل شکست برتری کے ساتھ9 سال بعد حریف ٹیم کی سرزمین پر دوسری ون ڈے سیریز جیت لی ۔ شاندار بولنگ پر محمد شامی کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے 244 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ہندوستانی ٹیم نے اوپنر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی کی نصف سنچریوں کی بدولت باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 اوورز میں حاصل کرلیا۔ماونٹ مانگانوئی کے بے اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کی ٹیم 50اوورز مکمل نہیں کھیل سکی اور 243 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی۔ سابق کپتان روس ٹیلر 7رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور 93 کے اسکور پر محمد شامی کا شکار بن گئے ، ٹام لیتھم 51 اور کپتان کین ولیمسن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ فاسٹ بولر محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ بھونیشور کمار، یوزویندرچاہل اور ہردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنر شیکھر دھون 28رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ اس وقت مجموعی اسکور 39رنز تھا ۔ کپتان ویرات کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ 113کی شراکت قائم کی جس کے دوران کوہلی نے اپنی 49اور شرما نے 39ویں نصف سنچری بھی مکمل کر لی ۔ دونوں 60اور62رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔امباٹی رائیڈو اور 40اور38رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے 43ویں اوور میں مجموعی اسکور کو 245رنز تک پہنچا کر ہدف حاصل کرنے ساتھ سیریز میں بھی فتح سمیٹ لی۔میچ میں بہترین کارکردگی پر محمد شامی کو مین آف دی میچ کے اعزاز دیاگیا۔کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ نے2اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ لی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: