Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: ہند نے نیوزی لینڈ کو 90رنز سے شکست دیدی

ماﺅنٹ مانگا نوئی:ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابیوں کے بعد اب نیوزی لینڈ میں بھی مسلسل دوسری فتح کے ساتھ پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک بار پھر 90رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم نے5میچوں کی سیریز میں0-2 کی برتری حاصل کر لی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 4وکٹوں پر324رنز بنا نے میں کامیاب رہی ۔ اوپنر روہت شرما اور شیکھر دھون نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 154رنز کا شاندار آغاز فراہم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی تھی۔ دونوں نے با لترتیب87اور66رنز اسکور کئے ۔ کپتان ویرات کوہلی 43 اورامباٹی رائیڈو نے 47 رنز بنائے جبکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور کیدار جادھو48اور22 رنز کی اننگز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ٹرینٹ بولٹ اور لوکی فرگوسن نے 2-2وکٹیں لیں۔325رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کیوی بیٹنگ لائن کسی مرحلے پر پر اعتماد کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی ۔آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے فاسٹ بولر ڈگ بریسویل نے نصف سنچری بناتے ہوئے 57رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی لیکن پوری ٹیم 41ویں اوور میں234رنز پر آوٹ ہو گئی ۔ بریسویل کے علاوہ ٹام لیتھم34اور کولن منرو31رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ہندوستانی اسپنرز کلدیپ یادو نے4اور یزویندر چاہل نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ2وکٹیں فاسٹ بولر بھنیشور کمار کے حصے میں آئیں۔ 87رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پرروہت شرما مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے میں کامیاب رہے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: