سرفراز احمد کی پاکستان واپسی ، پی سی بی حکام سے ملیں گے
کراچی: پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آئی سی سی کی جانب سے 4 میچز کیلئے معطل ہونے کے بعد دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ کر جوہانسبرگ سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ سرفراز احمد سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے اہل ہیں تاہم کرکٹ بورڈ نے انہیں وطن واپس بلا نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ دباو کے ماحول سے نکل کرکچھ آرام کرسکیں ۔ سرفراز احمد پی سی بی حکام سے ملیں گے اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے اصلاحی پروگرام میں شرکت کریں گے تاکہ آئی سی سی کی ہدایت پرعملی جامہ پہنایاجاسکے۔ یہ پروگرام ان کی سزا کا حصہ ہے ۔سابق کپتان اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے سرفراز احمد کو ٹیم کاکپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ سرفراز پر پابندی سے کچھ لوگ خوش ہیں لیکن کپتان سے جو غلطی ہوئی اس کی سزا مل گئی۔ ورلڈ کپ سر پر ہے قائم مقام کپتان شعیب ملک ورلڈ کپ کے بعد نہیں رہیں گے اس لئے سرفراز کو ہی کپتان رہنا چاہیے۔ پی سی بی کو ٹیم کا مستقل نائب کپتان مقرر کرنا ہو گا جو ضرورت پڑنے پر قیادت سنبھال سکے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں