Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’گلاس“ کا راج برقرار

ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار بروس ویلز کی سنسنی سے بھرپور فلم ’گلاس‘ مسلسل دوسرے ہفتے بھی فلم بینوں کی اولین پسند بنی رہی۔فلم نے 2 ہفتوں میں 2 ارب 65 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔2000ءکی بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فلم’ان بریک ایبل‘ سلسلے کی تیسری اور آخری فلم ’ گلاس‘ کی کہانی ایک ایسے الجھے ہوئے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کے کئی روپ ہیں۔فلم’دا اپ سائیڈ‘ اس ویک اینڈ پر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ”ایکوامین“ نے چھٹے ہفتے میں ایک ارب 69 کروڑروپے سے زائد کمائے اور تیسری پوزیشن پرجمی رہی۔واضح رہے کہ ایکوا مین دنیا بھر سے ایک کھرب 51 ارب روپے بٹور چکی ہے۔

 

شیئر: