ہندوستانی کرکٹر امباٹی رائیڈو کا بولنگ ایکشن مشکوک
دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہندوستانی آل راونڈر امباٹی رائیڈو کو مشکوک بولنگ ایکشن پر انٹر نیشنل میچوں میں بولنگ سے روک دیا۔ ہند اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں امباٹی رائیڈوکا بولنگ ایکشن مشکوک پایا گیا تھا۔50ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 33سالہ امباٹی رائیڈو پارٹ ٹائم بولر ہیں اور اب تک صرف 3وکٹیں حاصل کر سکے ہیں۔ امباٹی بنیادی طور پر بیٹسمین ہیں جس کی وجہ سے بولنگ ایکشن پر پابندی ان کے کیریئر پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوگی۔ انہوں نے صرف 2 اوورز کئے اور 13 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔انہیں آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 14 روز میں کروانا تھا لیکن ٹیسٹ نہیں کروایا جس پر آئی سی سی نے انہیں انٹر نیشنل میچوں میں بولنگ کرنے سے روک دیا ہے ۔آئی سی سی کے مطابق امباٹی اس وقت تک عالمی مقابلوں بولنگ نہیں کروا سکیں گے جب تک وہ اپنا بولنگ ایکشن ٹیسٹ نہیں کروالیتے اور اس میں کلیئر نہیں ہو جاتے۔ ہندوستانی بولر کو ڈومیسٹک میچوں میں بولنگ کی اجازت ہو گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں