آسٹریلیا کی سری لنکا کیخلا ف پہلے ڈے/نائٹ ٹیسٹ میں بڑی فتح
برزبن: آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 40رنز سے شکست دے کر 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں10وکٹیں لینے کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ کے مستحق قرار پائے ۔برزبن میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں144رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے اس کے جواب میں 323رنز بنا کر 179رنز کی برتری حاصل کر لی تھی ۔ سری لنکن بیٹنگ لائن یہ برتری بھی نہ ختم کر سکی اور دوسری اننگز میں139رنز پرآوٹ ہو گئی ۔ دوسری اننگز میں بھی سری لنکا کے صرف4بیٹسمین ڈبل فگرز میں پہنچ سکے اور لاہیرو تھریمانے32رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ نیروشان ڈکویلا اور سورنگا لکمل نے24،24 رنز کی اننگز کھیلیں۔لاہیرو کمارا ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آ سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے دوسری اننگز میں23رنز دے کر 6وکٹیں لیں اور پہلی اننگز میں 4وکٹوں سمیت میچ میں 10وکٹیں لے کر بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔جھے رچرڈسن نے2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 31جنوری سے کینبرا میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں