انٹرنیشنل کک باکسنگ، پاکستان کے 8 میڈلز
باکو: انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کا کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے5 گولڈ میڈلز سمیت8 میڈلزجیت کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے آذربائیجان میں ہونے والی انٹرنیشنل کک باکسنگ اینڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5گولڈ اور 3سلور میڈل حاصل کئے۔ پہلی بار پاکستانی ٹیم کی ویمنز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے2 گولڈ میڈلز جبکہ مینز ٹیم کے 5میں سے2کھلاڑیوں نے گولڈ اور 3نے سلور میڈلز اپنے نام کئے۔اس چیمپیئن شپ میں ایران فاتح رہا جس کا 45کھلاڑیوں پر مشتمل اورسب سے بڑادستہ ٹورنامنٹ میں شریک تھا۔ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والے پاکستان کے صرف 8 کھلاڑی شامل تھے جن میں سے ہر ایک نے میڈل جیت کر اپنی صلاحیت کا ثبوت دے دیا۔ جارجیا تیسرے نمبر پر رہا۔ ایونٹ میں میزبان آذر بائیجان کے علاوہ روس، ایران، جارجیا،کروشیا اور پاکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستانی ویمن ٹیم کی سعیدہ نے آذربائیجان کی کھلاڑی اور فاطمہ نے ایرانی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مینز ایونٹ میں محمد سہیل نے حریف جارجیا کے کھلاڑی کو ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ عطااللہ نے جارجیئن حریف کو ہراکر گولڈمیڈل حاصل کیا۔ پاکستان کے نجیب اللہ نے جارجیا، احسان اللہ نے ایران اور گل محمد نے کروشیئن کھلاڑی کو ہراکر سلور میڈلز جیتے۔ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر صدیق نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے اپنی استعداد سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو ٹیم سے 2گولڈ میڈلز جیتنے کی توقعات تھیں مگر ٹیم نے ایران، روس، کروشیا،جارجیا اور میزبان آذربائیجان جیسی سخت ٹیموں سے مقابلہ کرتے ہوئے 5 گولڈ اور 3سلور میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔پاکستانی کھیلوں کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی ٹیم نے سو فیصد نتائج دیئے ہوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں