Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت

اسلام آباد:  وزارت داخلہ کی جانب سے ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے وزارت داخلہ سے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی، علاوہ ازیں یہ درخواست لاہور کی ایک عدالت میں بھی دی گئی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت 10 دن تک ہوتی ہے جس کی مدت بڑھا کر 30 دن تک کی جاسکتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حمزہ شحباز کا نام اس سے پہلے نیب کی درخواست پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا۔

شیئر: