Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقیب اللہ قتل کیس: مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

کراچی:  نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، اس دروان سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر ایس پی ڈاکٹر رضوان نے عدالت میں پیش ہوکر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جس پر عدالت نے کیس میں مفرور 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے حکم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ 7 مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت، شعیب شوٹر اور اظہر شامل ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی کوششیں کی مگر کامیابی نہیں ہوئی جبکہ اس حوالے سے ایف آئی اے اور آئی بی کو خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کو نوکری سے برطرفی کے احکامات عدالت میں پیش کیے اور بتایا کہ ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرا دیے گئے ہیں۔ جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے یا بس خانہ پُری کی ہے، جس پر ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتار کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ بعد ازاں عدالت نے 7 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کا مفرور ملزمان سے متعلق بیان ریکارڈ کرلیا اور کیس کی آئندہ سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض بے حال

شیئر: