Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا اعلان

ابوظبی:متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت میں گزشتہ 13ماہ کے مقابلے میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق فروری میں پٹرول کی قیمت میں 5فلوس تک کمی کا اعلان ہوا ہے۔ نرخنامے کے مطابق سوپر98اب 1.95درہم فی لیٹر فروخت ہوگا۔ اس سے پہلے اس کی قیمت دو درہم تھی۔ خصوصی 95جنوری میں 1.89درہم فی لیٹر تھا، اب اسے 1.84درہم فی لیٹر فروخت کیا جائے گا جبکہ ای پلس 91جو اس سے پہلے 1.81درہم فی لیٹر تھا ، اب 1.76درہم فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ 
 

شیئر: