ہندوستانی حکومت اور شوبز انڈسٹری دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی فلم انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں 25زبانوں میں سالانہ 1500 کے قریب فلمیں بنتی ہیں۔اگرچہ دنیا بھر میں ہند کی ایک ہی فلم انڈسٹری بالی وڈ مشہور ہے، جس کے تحت ہندی فلمیں بنائی جاتی ہیںتاہم ہندوستان میں بالی وڈ سے زیادہ اور اچھی فلمیں بنانے والی مقامی فلم انڈسٹریز بھی ہیں جنہیں ٹالی وڈ، پالی وڈ، چولی وڈ، کولی وڈ، مولی وڈ، سنڈل وڈ اور جولی وڈ سمیت دیگر ناموں سے جانا جاتا ہے۔ان فلم انڈسٹریز میں مقامی زبانوں یعنی ملیالم، بھوجپوری، پنجابی، بنگالی، کنڑ اور تیلگو سمیت دیگر زبانوں میں فلمیں بنائی جاتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوستان میں پہلی بار حکومت کے ماتحت ملک کے پہلے نیشنل میوزیم آف انڈین سینما”این ایم آئی سی“ کو عوام کے لئے کھول دیاگیا۔ایک کھرب 40 ارب روپے کی لاگت سے تیار کئے گئے جدید طرز کے اس میوزیم کو ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پوش علاقے میں بنایا گیا ہے۔اس میوزیم میں عوام کو سینما اور فلم اس میوزیم میںہندوستان میں 1913 میں بننے والی فلم ساز دادا صاحب پھالکے کی پہلی فلم ’راجا ہرش چندرا‘ کی آڈیو اور تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔ساتھ ہی میوزیم میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کی ایک صدی سے زائد کی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے۔میوزیم میں فلموں کے ہاتھ سے بنائے گئے پوسٹرز سمیت فلم انڈسٹری اور سینما سے متعلق دیگر نایاب اور اہم چیزیں بھی رکھی گئی ہیں