بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ان دنوں میری پوری توجہ نئی فلم” بھارت“ پر مرکوز ہے اس لئے” اے بی سی ڈی تھری “میں ورون دھون کےساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کیاہے۔ میڈیا کو ایک انٹرویو میں کترینہ نے کہا کہ ہر چیز اپنے مقررہ وقت پر اور درست وجوہ کے تحت ہوتی ہے۔”بھارت“ کے شیڈول کے باعث” اے بی سی ڈی،3“ کیلئے وقت نکالنا میرے لئے پریشانی کا سبب بن سکتا تھا کیونکہ میری توجہ ”بھارت“ پر ہے۔واضح رہے کہ ریموڈیسوزا کی فلم” اے بی سی ڈی “میں کترینہ کی جگہ شردھا کو کاسٹ کرلیاگیاہے۔