صدر راجہ یعقوب، ملک جی ایم اعوان، عاصم اعوان ، خرم عباسی اور امتیاز احمد کا خراج
ریاض( ذکاءاللہ محسن ) سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ہردلعزیز شخصیت ظفر سپاری کے اعزاز میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا جس میں یوتھ ونگ کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی، ظہرانے میں شریک افراد سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر سپاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آکر دلی اور روحانی سکون میسر آتا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حاضر ہوکر دنیاوی احساسات ختم ہو جاتے ہیں اور دل میں اسلامی تعلیمات کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے ہمارے دین نے ہمیں خدمت انسانیت کا عظیم درس دیا ہے ۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں کھڑا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کر سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں ظہرانے کے میزبان راجہ یعقوب نے ظفر سپاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سعودی عرب آمد سے واقعی خوشی ملتی ہے ۔ ظہرانے میں ملک جی ایم۔اعوان، عاصم اعوان، خرم عباسی، امتیاز احمد اور دیگر نے بھی ظفر سپاری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔