بدعنوانی کے ملزمان سے تحقیقات مکمل، حتمی رپورٹ شاہ سلمان کو پیش کردی گئی
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
جمعرات 31جنوری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ بدعنوانی کے ملزمان سے تحقیقات مکمل، حتمی رپورٹ شاہ سلمان کو پیش کردی گئی، 400ارب ریال بازیاب
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو آذربائیجان کے صدر کا مکتوب موصول
٭ سعودی فضائیہ نے ابہا پر پرواز کرنے والے حوثیوں کے ڈرون کو مار گرایا
٭ سعودی عرب نے العوامیہ کے مرکزی علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرکے اس کا افتتاح کردیا
٭ سعودی عرب اور جرمن وفود کے درمیان ریاض میں مشاورت
٭ کویتی پارلیمنٹ نے سزا یافتہ ارکان کی نشستوں کے خالی ہونے کا اعلان کردیا
٭ عراق پہنچنے پر شاہ اسپین کے پروٹوکول میں گڑبڑ، پوری دنیا میں خبر پھیل گئی
٭ حوثیوں نے الحدیدة معاہدے سے فرار کا الزام ایئرپورٹ اور تنخواہوں پر رکھ دیا
٭ کردوں نے مشرقی فراط کا علاقہ خالی کرنے کیلئے داعش کو محفوظ گزر گاہ فراہم کرنے سے انکار کردیا
٭ وینزویلا کے صدر کے محاذ میں اقتصادی پابندیوں نے سوراخ کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭