Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینز ویلا کے صدر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے تیار

کراکس ... وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کی حمایت کریں گے تاہم صدارتی انتخاب کے جلد انعقاد کے امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں صدارتی انتخاب ہوچکے جو لوگ انتخاب چاہتے ہیں تو 2025 تک انتظار کریں۔نکولس مدورو 2013 سے برسرِ اقتدار ہیں مئی 2018 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کو یورپی یونین، امر یکہ اور امریکی ریاستوں کی تنظیم نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔نکولس مدورو نے پھر یہ دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کی حکومت کو انہیں قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اگر کسی دن مجھے کچھ ہوگیا تو ڈونلڈ ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر ایوان ڈوکیو اس کے ذمہ دار ہوں گے۔وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ میں محفوظ ہوں،ہمارا دفاعی نظام بہت اچھا ہے ہمارے پاس خدا کی طرف سے بھی حفاظت موجود ہے جو مجھے لمبی عمر دے گا۔

شیئر: