Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے ہندوستان کابجٹ کیا پیش کیا،معیشت مستحکم ہوگی، وزیر اعظم مودی

     نئی دہلی - - - - -وزیراعظم نریندرمودی نے عبوری بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے نئے ہندوستان کا بجٹ قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نئے ہندوستان کا بجٹ ہے۔ اس سے پورے ملک کو توانائی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ بجٹ غریبوں کو طاقت ،کسانوں کو مضبوطی اور مزدوروں کو عزت دے گا اور متوسط طبقہ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔وزیر اعظم نے کہاکہ بجٹ سے ایماندار ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوگا۔ملک میں ڈھانچہ جاتی تعمیر کو تقویت ملے گی اور معیشت کو مضبوطی حاصل ہوگی۔ا نہوں نے کہاکہ حکومت کی ہمیشہ سے یہ کو شش رہی ہے کہ ترقی کی لہر سماج کے تمام طبقوں تک پہنچے۔دریں اثناء مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بجٹ کو کسان اور غریب پرور بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے متوسط زمرے کے لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا۔ جیٹلی نے ٹوئٹ کیا کہ عبوری بجٹ حکومت کے سامنے گزشتہ 5برسوں کے کام کاج کے جائزے لینے اور اپنے کارکردگی کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع بھی رہا ہے۔انہوں نے عبوری بجٹ پیش کرنے کیلئے گوئل کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ جیٹلی امریکہ میں زیر علاج ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھال رہے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے عبوری بجٹ پیش کیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -الفاظ کے کھیل سے ملک کی قسمت تبدیل نہیں کی جاسکتی، مایاوتی

شیئر: