Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبوری بجٹ جھوٹ کا پلندہ اور نمائش ہے، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اس عبوری بجٹ کو جھوٹ کا پلندہ اور نمائشی بجٹ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ5سال تک غریبوں کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کو تباہ کردینے کے بعد اب مودی نے بجٹ میں5 لاکھ روپے کی انکم پر ٹیکس ختم کردیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب کتنے فیصد ایسے لوگ رہ گئے ہیں جن کی آمدنی 5 لاکھ روپے ہے۔ وزیراعظم نے نوٹ منسوخی کرکے سب کے ہاتھ میں کٹورہ تھما دیا ۔ اب کون ہے جو انکم ٹیکس دے گا۔ انھوںنے کہا کہ اب نوجوان بے روزگار اس ملک سے مودی کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ بجٹ میں اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے لیے زمین کے بٹوارے میں کوئی راحت نہیں دی گئی ہے۔ 
 

شیئر: