”ملک اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب رواں دواں ہے“
لاہور: پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق ادوار میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں پر ضائع کیا گیا مگر اب تبدیلی آ چکی ہے اور ہم عوام کی خدمت کا نصب العین لے کر آئے ہیں۔ تبدیلی کے اس سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے حقیقی منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں عام آدمی کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جراتمندانہ قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔