Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرا عظم کو کس پر ”اعتماد“ ہے؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے اور جب تک یہ اعتماد قائم رہے گا، وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عثمان بزدار پر اعتراض اور وزیر اعظم کی جانب سے انہیں وسیم اکرم قرار دینے کے معاملے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اعتراض کیا تھا کہ عثمان بزدار میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ عمران خان ڈھٹائی سے ان کا دفاع کررہے ہیں جبکہ اس سے پہلے سابق گورنر سندھ اور ن لیگی رہنما محمد زبیر نے بھی عثمان بزدار کو وسیم اکرم قرار دیئے جانے کو وسیم اکرم کے ساتھ زیادتی قرار دیا تھا۔
 

شیئر: