نواز شریف کے لیے اسپتال میں وی آئی پی کمرہ مختص
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے لیے بنائے گئے میڈئکل بورڈ نے انہیں جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کو نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کا مراسلہ بھجوادیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا جائے ۔ دوسری جانب نواز شریف کو جیل سے اسپتال میں منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ نوازشریف کے لیے سروسز اسپتال کا وی وی آئی پی روم مختص کیا گیا ہے ۔