Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کا دادا اُستاد

لاہور:  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو دولت ٹھکانے لگانا آتی ہے اور زرداری کو فالودے والا مل جاتا ہے تاہم اگر بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کریں گے تو میں ان کا ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ساتھ دوں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بزدل سیاستدان کرپشن کے مقدمات میں ہیروبننے کی کوشش کررہے ہیں۔ 23 کیسز میں مطلوب شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ آرمی چیف رینجرز کو شہباز شریف کی سیکورٹی سے واپس بلائیں۔ فوج چوروں کی حفاظت کرے تو اچھا پیغام نہیں جاتا۔  عمران خان کا شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کا سربراہ بنانا سب سے بڑی غلطی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں پہلی مرتبہ آئے جبکہ میں 8 ویں مرتبہ رکن بنا ہوں۔ میں اپوزیشن کا دادا استاد ہوں۔ وزیراعظم 12فروری کوتھل ایکسپریس کاافتتاح کریں گے۔ 2 مال بردار ٹرینیں چلا دی ہیں اور مزید کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔

شیئر: