Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ

کوئٹہ:  شدید خشک سالی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کابینہ نے صوبے بھر میں ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قومی شاہراہوں پر میڈیکل ایمرجنسی اینڈ رسپانس سینٹر کے قیام ،وزیراعظم نیشنل پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پورے صوبے تک پھیلانے اوربلوچستان مینٹل ہیلتھ ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر کی بہتری، اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور بلوچستان کے ریونیو کو بڑھانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
 

شیئر: