اداکارہ و پرفارمرثوبیہ خان نے کہا ہے کہ وہ انسان بہت خوش نصیب ہوتا ہے جس کو من چاہا شریک حیات مل جائے میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے عثمان کے روپ میں ایک انتہائی پیار کرنے والا شریک سفرملا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ ثوبیہ خان نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ بہت خوش ہوں اور مجھے شوبز میں واپسی کی کوئی جلدی نہیں لیکن شوبز کے لوگوں کو بہت مس کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب سے شادی کی ہے زیادہ وقت بیرون ملک ہی گزر رہاہے مگر خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک پر سکون زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال شوبز میں واپسی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا بلکہ تمام تر توجہ اپنی فیملی پر دے رہی ہوں اور دل کی خواہش بھی یہی ہے کہ پر سکون زندگی گزاروں۔