ہندوستان کے مشہور مزاحیہ اداکار کپل شرما گزشتہ برس دسمبر میں جینی چترا سے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں ۔وہ شادی کے بعد اب تک استقبالئے کی 2 دعوتیں منعقد کرچکے ہیں جن میں بالی وڈ سمیت دیگرشوبز ستاروں نے شرکت کی تھی تاہم اب خبر ہے کپل ایک اور استقبالئے کی تیاری کررہے ہیں۔پنجاب اور ممبئی کے بعد اب دہلی میں دو فروری کو استقبالئے کی دعوت سجے گی۔