Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی لیڈر کے والد سمیت 2افراد سڑک حادثے میں ہلاک

لکھنؤ۔۔۔۔بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری اور یووا مورچہ کے سابق ریاستی صدر سبرت پاٹھک کے والد، پھوپھی اور پھوپا کی آگرہ ، لکھنؤ شاہراہ پر ہونیوالے سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔اِس خاندان کے 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم ایس پی سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو فوراً لکھنؤ منتقل کیا۔حادثے کی وجہ شدید دھند بتائی جارہی ہے۔سبرت پاٹھک کے چچا اکھلیش پاٹھک کی بیٹی سوپنل پاٹھک کی شادی 9فروری کو طے ہے۔ اس سلسلے میں بعض اہم رسومات کے سلسلے میں خاندان کے لوگ دہلی گئے ہوئے تھے۔دہلی سے واپس آتے ہوئے ان کے والد اوم پرکاش پاٹھک کی گاڑی ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہوگئی اور سامنے سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔حادثے کے بعد عقب سے آنے والی بس نے بھی ٹکر ماردی جس سے حادثہ مزید سنگین ہوگیا۔پولیس اور امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو لکھنؤ میڈیکل کالج میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے 3افراد کو مردہ قراردیدیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -لکھنؤایئرپورٹ پر1.28کروڑ روپے کا سونا ضبط

شیئر: