کویت: غیر قانونی تارکین کے جرمانے معاف کرنے کا ارادہ نہیں
کویت: اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے جو خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ یہ بات کویتی وزارت داخلہ کی طرف سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی گئی۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ حکومت اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان کرنے والی ہے۔ وزارت یہ وضاحت کرتی ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا۔ شہری وغیر ملکی سرکاری خبریں مستند ذرائع سے حاصل کریں۔ سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی بیشتر خبریں بے بنیاد ہوتی ہیں۔