ماسکو۔۔۔روسی صدرپوٹین نے کہا ہے کہ اگر امریکہ یورپ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل نصب کریگا تو ماسکو بھی ایسا کرے گا۔روسی صدر نے کہاکہ روس سپر سانک سمیت نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کرے گا۔انھوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ امریکہ کے ساتھ ہتھیارو ں کی روک تھام سے متعلق بات چیت شروع کریں۔انھوں نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا حکم دیا تاہم کہا کہ روس اپنے یورپی حصے میں ان ہتھیاروں کو اس وقت تک نصب نہیں کرے گا جب تک امریکہ ایسا نہیں کرتا ۔